Previous
Previous Product Image

Tafseer Volume 3

 900
Next

Tafseer Volume 5

 1,500
Next Product Image

Tafseer Volume 4

 1,000

Tafseer “Tabsara” Volume 4. Surah Al Nisa

  • Author:                   Allama Syed Riaz Hussain Shah
  • Language :             Urdu
  • Pages:                     388
  • Weight:                     1 kg
Category:

Description

تَبْصِرَةً وَذِكْرَى لِكُلِّ عَبْدٍ مُّنِيبٍ

قرآن حکیم کی جمال آراء اور حکمت افروز تفسیر

تبصره

جلد چہارم  4

سورۃ النساء

ایک سو چھہتر آیات پر مشتمل سورة النساء رحمة اللعالمین آقاﷺ کے مبارک دل پر مدنی زندگی میں نازل ہوا یہ مظلومین کے لئے سکون وراحت کا نفحۂ خلود ہے

بسم الله الرحمن الرحيم

سورة النساء قرآن مجید کی چوتھی سورت ہے اور اس کا روحانی اور ادبی اسلوب معاشرتی حسن کا دل آویز اور شفاف آئینہ ہے ۔ اس کی تحریکات اور دعوات پوری طاقت کے ساتھ انسان پر زندگی کا حسن بے نقاب کر دیتی ہیں۔ حیرتوں کا جہاں عرش کا پایہ پکڑ لیتا ہے جب یہ سورت اپنے نام کا اعلان کرتی ہے۔ اس عرشی کلام میں مردوں کے لئے بہت کچھ ہے لیکن اس میں رجال نام کی کوئی سورت نہیں ۔ مذاہب کا ادب کھنگالنے والوں کے لئے کیا یہ نیم جنت کا لطیف جھوٹ کا نہیں کہ اسلام اور قرآن عورت کو کتنا مالا مال کر دیتا ہے جب وہ اعلان کرتا ہے کہ خواتین اپنی فضیلتوں اور عظمتوں کی تاریخ سورۃ النساء کے پہلے صفحہ پر ہی پڑھ سکتی ہیں۔

سورت کا آغاز اللہ تعالیٰ کی شانِ وحدانیت اور شان ربوبیت کے بیان سے ہوتا ہے پھر تخلیق انسانیت کو ایک ہی اصل سے مربوط کیا جاتا ہے اور معاشرے کو صالح معاشرہ بنانے کے لئے رشتوں اور ناطوں کی اہمیت بیان کی جاتی ہے۔ اس میں کیا شک ہے کہ مذہب وہی وسیع اور مضبوط ہوتا ہے جس میں عائلی قوانین کی بنیادیں مضبوط ہوتی ہیں ۔ سورت کے پہلے حصہ میں مسلم خاندان کی تنظیم مسلم معاشرہ کی تشکیل اور انسانی معاشرہ کی تطہیر کے لئے ٹھوس تعلیمات کی اساس قائم کر دی جاتی ہے اور اسلامی معاشرت کے فضائل قرآن اتنی خوبصورتی کے ساتھ بیان کرتاہے کہ جاہلی معاشرہ کی محرومیاں خود بخود واضح ہو جاتی ہیں۔

 

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Tafseer Volume 4”

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping cart

1

Subtotal:  900

View cartCheckout