Previous
Previous Product Image

Tafseer Volume 8

 2,000
Next

Tafseer 30 Para Volume 10

 2,000
Next Product Image

Tafseer 29 Para

 1,099

Tafseer “Tabsara” Volume 9. (29 Para Complete)

  • Author:                   Allama Syed Riaz Hussain Shah
  • Language :             Urdu
  • Pages:                     500
  • Weight:                     2kg
Category:

Description

انتیس پارے کے مضامین:

سورة الملك

سورہ کا معروف نام ” سورہ ملک ہے جو پہلی آیت سے ماخوذ ہے ۔ اس کے علاوہ سورہ کے متعدد نام روایت کئے گئے ہیں۔ سورہ تبارک یعنی ایسی سورت جس کے مضامین قاسم برکت ثابت ہوتے ہیں ۔ سورت کا ہر لفظ آئینہ رحمت اور گلدستہ برکت ہے ۔ علامہ بیضاوی نے سورت کا نام واقیہ اور منجیہ بھی نقل کیا ہے ۔ دونوں اسماء کا معنی بچانے اور نجات دینے والی کے ہیں۔ بعض مفسرین نے اس سورت کو مانعہ اور دافعہ بھی کہا ہے یعنی اللہ کے عذاب کو دور رکھنے والی سورت ۔ ان تمام ہی ناموں کا مطلب دنیا میں گمراہی اور آخرت میں عذاب سے بچانے والی سورت کے ہیں۔

زمانہ نزول: جمہور مفسرین کے مطابق یہ سورت مکہ شریف میں نازل ہوئی خواجہ حسن بصری رحمتہ اللہ علیہ البتہ اس سورت کو مدنی تصور کرتے تھے۔ سورت کے لکی ہونے پر علامہ قرطبی نے جمہور کا اتفاق نقل کیا ہے۔

فضیلت:

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ حضور ملی پیہم کے زمانے میں ایک صحابی نے ایک مقام پر خیمہ گاڑاوہاں ایک قبر تھی ناگاہ اس میں سے سورہ ملک پڑھنے کی آواز آئی اور پڑھنے والے نے پوری سورت تلاوت کی ۔ رفیق رسول اسلام نے پورا واقعہ حضور سا لیا ایم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا، آپ مسلم نے ارشا د فر ما یا : سورہ ملک عذاب قبر سے نجات دینے والی ہے۔

حضرت جابر رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں کہ آنحضرت صلی اہم سوتے نہیں تھے یہاں تک کہ سورہ الم تنزیل سجدہ اور سورہ ملک اول سے آخر تک پڑھ کرختم نہ فرمالیتے (2)۔ طاؤس نے یہ بھی روایت کیا کہ یہ دو سورتیں قرآن مجید کی ہرسورت سے ستر درجہ بڑھ کر ہیں۔

سورة القلم

آبروئے قول و قلم ، امی و دقیقہ دان عالم حضرت محمد سلیم کے سینہ پر آپ کی مکی زندگی میں نازل ہوئی

یہ دور کوعوں ، باون آیات اور تین سو کلمات پر مشتمل ہے اس سورت کا دوسرا نام ” سورہ ن“ بھی ہے

سورة الحاقه

دور کوع اور باون آیات پر مشتمل یہ عہد تکریم صاحب کرامت رسول سیم کے مبارک دل پر مکی زندگی میں نازل ہوا

سورة المارج

نفوس انسانی کے مسیحائے اعظم حضرت محمد سلیم کے مبارک دل پر مکی زندگی میں نازل ہوئی یہ مبارک، با برکت اور ہمایوں اصلاح نامہ دور کوعوں اور چوالیس آیات پر مشتمل ہے

سورة النوح

وسعت افلاک میں تکبیر مسلسل کی آخری گرجدار آواز رکھنے والے آخری رسول اسلام کے سینہ پر مکی زندگی میں نازل ہوئی اس کی آیات کی تعداد اٹھائیس ہے

سورة الجن

دیدہ اور نا دیدہ حقائق کے مظہر رسول اللہ منیر کے قلب معصوم پر مکی زندگی میں نازل ہونے والا کلام جس کا نام سورہ جن ہے اور اس کی آیات اٹھائیس (28) ہیں

سورة المزمل

خرقہ پوشی کے اسرار ورموز اور فوائد و انقلابات سے آگاہ رسول ملی ما السلام کے دل پر

کی زندگی میں نازل ہونے والی سورت جس کا نام ” مزمل ہے یہ نور نامہ دورکوعوں اور میں آیات پرمشتمل ہے

سورة المدثر

معاشرتی اخلاق کو آسمان سے بھی زیادہ رفعت بخشنے والے بالا پوش نبی کے سینہ پر مکی زندگی میں نازل ہوئی اس سورت کی کل آیات چھپن اور رکوع دو ہیں

سورة القيامه

تخلیق انسانیت کے راز داں رسول صلی السلام کے صدر نور پر نازل ہونے والا کلام جو چالیس آیات اور دور کو عوں پر مشتمل ہے نزول کے اعتبار سے یہ مکی سورت ہے

سورة الدهر

رنگ اور نور کی حقیقت سے آگاہ کرنے والے عظیم رسول صلی کی اہم

کے سینہ پر نازل ہونے والا موعظت نامہ

جس کا قرآنی نام سورہ دہر ہے بحر المحیط کے مطابق یہ سورت مکی ہے جبکہ حضرت حسن بصری کے نزدیک مدنی ہے یہ اکتیس آیات اور دور کو عوں پر مشتمل پند نامہ ہے

سورة المرسلات

بقا اور نشوونما کی حکمتیں بتانے والے آقائے نعمت و رحمت کے صدر نور پر مکی زندگی میں نازل ہونے والی سورت جو دو رکوعوں اور پچاس آیتوں پر مشتمل ہے

 

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Tafseer 29 Para”

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping cart

6

Subtotal:  5,495

View cartCheckout